25 اگست 2014 - 05:39
امریکہ میں عوام پر تشدد، ایرانی پارلیمنٹ کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے فرگوسن شہر میں عوام کو کچلنے پر مبنی امریکی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے دن ایک بیان میں فرگیوسن شہر کے لوگوں پر امریکی حکومت کی جانب سے روا رکھے جانے والے تشدد کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین کے بیان میں آيا ہے کہ انسانی حقوق کا مدعی امریکہ ایران میں ہزاروں جوانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے قاتل اور منشیات کے اسمگلر کو دی جانے والی سزائے موت پر اعتراض کرتا ہے لیکن وہ امریکہ میں عدل و انصاف اور ایک بے گناہ فرد کے قاتل پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کرنے والوں کو سرکوب اور رنگین فام افراد کا قتل عام کرتا ہے۔ یاد رہے کہ نو اگست دو ہزار چودہ کو امریکہ کے ایک سفید فام افسر نے غیر مسلح سیاہ فام جوان مائیکل براؤن پر فائرنگ کے اسے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد سے امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور امریکی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اور امریکی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

.......

169/